نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی مصنفہ شیری ایگروف خواتین کو مردوں کے دل میں جگہ بنانے کے مشوروں پر مبنی دو کتابیں پہلے بھی لکھ چکی ہیں جو بیسٹ سیلر رہیں۔ اب انہوں نے اسی موضوع پر ایک تیسری کتاب لکھ ڈالی ہے اور اس کتاب نے بھی لڑکیوں میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس کتاب کا نام ’Why Men Love Bitches: From Doormat to Dreamgirl‘ ہے جس میں شیری نے بتایا ہے کہ مرد ایسی خواتین کو پیار کرتے ہیںجو بااختیار ہوں، اپنی ذات کی پروا کرتی ہوں اور اپنے حق کے لیے کھڑا ہونا جانتی ہوں

شیری نے کتاب میں لکھا ہے کہ عام طور پر خواتین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ شرمائی لجائی، نازک اندام اور ہر بات پر ہاں میں ہاں ملانے والی ہوں گی اور اکثر خواتین ایسی ہی ہوتی ہے تاہم یہ ایک حقیقت ہے کہ مرد ایسی خواتین کو کم ہی محبت کرتے ہیں۔

میں نے اپنی تیسری کتاب کے لیے سینکڑوں مردوں سے سوالات کیے، ان مردوں میں امیر، غریب، جوان، بوڑھے، شادی شدہ، غیر شادی شدہ ہر طرح کے مرد شامل تھے۔

شیری لکھتی ہے کہ ان مردوں کے جوابات کا تجزیہ کرنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ مرد کی محبت پانے کے حوالے سے اکثر خواتین کی سوچ غلط ہے۔ وہ سمجھتی ہیں کہ وہ بہت اچھی اور گھریلو قسم کی خواتین بن کر مرد کی محبت جیت سکتی ہیں لیکن یہ خیال غلط ہے

۔ ان مردوں سے بات کرنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ وہ لمحہ جب کوئی عورت اپنی ذات کے لیے کھڑی ہوتی ہے، اسی لمحے مرد کو محسوس ہونے لگتا ہے کہ وہ اس عورت کے ساتھ محبت کرتا ہے۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں